26 نومبر، 2026، 12:43 PM

کردستان کی جانب فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی خبریں بے بنیاد ہیں، عراق

کردستان کی جانب فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی خبریں بے بنیاد ہیں، عراق

عراقی حکومت کے ترجمان نے کردستان کے علاقے کی جانب عراقی فوجی دستوں کی نقل و حرکت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے اعلان کیا ہے کہ کردستان کے علاقے کی جانب فوجی دستوں کی پیش قدمی سے متعلق شائع ہونے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے وزیراعظم کا خیال ہے کہ کردستان کے علاقے کے عوام اس خطے کے وسائل سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں اور بغداد حکومت کردستان کے عوام کو دھمکانے کے بجائے ان کی حمایت کرنے کے درپے ہے۔

عراقی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کردستان کے علاقے کے وسائل میں کسی بھی قسم کی خرد برد کو روکنے اور ان وسائل کو بااثر مفاد پرست افراد کی جیبوں میں جانے سے بچانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے تیل کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی نگرانی اور ان کے تعاقب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلروں کا سراغ لگانے اور ان سے وابستہ نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

عراقی حکومت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ حکومت تیل کی اسمگلنگ کے معاملے پر خاموش تماشائی نہیں بنی رہے گی بلکہ ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف مختلف صوبوں میں قانونی کارروائی اور تعاقب کیا جائے گا۔

انہوں نے آخر میں واضح کیا کہ کردستان کے علاقے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ہر قسم کے اختلافات اور تنازعات سے محفوظ رہیں گی۔

News ID 1943138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha